Cloudy Rain Weather Cloudy Day Cloud Glass 6

طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار مری اور گلیات گہرے بادلوں

مری طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار مری اور گلیات گہرے بادلوں،یخ بستہ برفانی ہواؤں اورشدید سردی کی لپیٹ میں،ہلکی بارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی سخت اضافہ ہوگیا ہے اگر سردی اسی طرح بڑھتی رہی تو کسی وقت بھی برفباری کا آغاز ہوسکتا ہے،ہفتہ وار تعطیلات کے باعث ملک بھر سے بڑی تعداد میں کے دلکش موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچ گئی ہے جبکہ سیاحوں کی آمد کاسلسلہ تاحال جاری ہے سیاحوں اورمقامی لوگوں نے گرم کپڑوں،جیکٹوں،گرم مشروبات اور ہیٹروں کااستعمال شروع کردیا ہے سیاح فیملیاں اورمنچلے مری کے یخ بستہ اور خوبصورت موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں سلفیاں اور کیمروں میں ان حسین لمحات کو محفوظ بھی کررہے ہیں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے یہاں کے کاروبارپر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں