Awami Tehreek Murree 48

پاکستان عوامی تحریک مری کے زیر اہتمام تبدیلی نظام کنونشن کا انعقاد

مری پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدرراجہ زاہد محمود اورمرکزی کوآرڈینیٹر عارف چوہدری نے نظام بدلو کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری با شعور سیاست کی سوجھ بوجھ رکھنے والوں کا شہر ہے، مری میں دیگر شہروں سے بڑھ کر سیاسی شعوررکھنے والے لوگ بستے ہیں،انہوں نے کہا کہ مری کے لوگو ڈاکٹر طاہرالقادری کے دیے ہوئے شعور اور ایجنڈے سے مستفید ہونے کیلئے سابقہ حکمرانوں کو مسترد کر دیں اور آنے والے متوقع بلدیاتی انتخابات میں نظام کی حقیقی تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو ووٹ دے کر انقلاب کی بنیاد رکھ دو،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنوں کے دوران جو باتیں کیں وہ آج ہر شہری کی آواز بن چکی ہیں، گذشتہ روزپاکستان عوامی تحریک تحصیل مری کے زیر اہتمام نظام بدلو کنونشن منعقد ہوا،کنونشن میں مرکزی نائب صدر راجہ زاہدمحمود، مرکزی کوآرڈینیٹر عارف چوہدری کے علاوہ،ضلعی صدر تحریک منہاج القران انار خان گوندل،صدر عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق،نائب صدر ملک طاھر جاوید،ترجمان غلام علی خان،ضلعی صدر حافظ نزیر، ضلعی کوارٍینیٹر اظہر اعوان،صدر تحصیل مری راجہ صغیر عباسی،جنرل سیکرٹری ممتاز عباسی،راجہ قدیر عباسی، ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان، امجد ارباب عباسی و دیگرمعززین مری نے کی شرکت،اس موقع پر صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق،ترجمان غلام علی خان،ضلعی صدر نذیر اعوان،صدر مری راجہ صغیر عباسی،ناظم تحریک امتیاز اعوان، اظہر علوی،اور دیگر نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ تبدیلی دوسال میں ھوا میں اڑ جائے گی،جو اب اڑ چکی ہے،اور تبدیلی کا نام لینے والے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہے ہیں، آج ہر پاکستانی تبدیلی کے نام سے بھی خائف ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے تحت ایک ہزار الیکشن بھی ہو جائیں،کوئی تبدیلی نہیں آسکے گی، جب تک کرپٹ نظام کو بدلا نہ جائے گا، تبدیلی ایک خواب تو ہو سکتی ہے،حقیقت نہیں بن سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں