Millennium Mall murree 25

مری مال روڈ ملینیم مال کی چھت پر ایک شخص کی خودکشی کی کوشش

مری مرحبا چوک مال روڈ مری کے نزدیک میلینم مال کی چھت پرایک 33 سالہ نوجوان وقاص وکی ولد عبدالشکور ساکن راولپنڈی چڑھ گیاجو پولیس چوکی بازار سے بھاگ آیاتھااس نے خودکشی کرنے کی دھمکیاں دینی شروع کردیں اور چھت کے کونے پر چلاگیا اور چھلانگ لگانے کی دھمکی دی اس دوران سینکڑوں سیاحوں اورمقامی لوگوں نے اسکی وڈیوبھی بنائیں واقع کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو 1122 مری کی امدادی ٹیم انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گئی جبکہ دیگر پولیس اوردیگرسکیورٹی ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے، خودکشی کی دھمکیاں دینے والا نوجوان پولیس چوکی بازار کیخلاف کہہ رہا تھا کہ مجھے بیگناہ گرفتارکیاہوا ہے اور مجھ پر تشدد کیاجارہا ہے،دریں اثنا انتظامیہ سے متاثرہ نوجوان کے مذاکرات کامیاب ہوئے اور اس نے خودکشی کاارادہ ترک کیا،ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم نے دھمکیاں دینے والے شخص کو بحفاظت ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری منتقل کردیا گیا ریسکیوآپریشن میں 20ریسکیواہلکار شامل تھے،بعد ازاں نوجوان کو پولیس کے حوالہ کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں