utility-store_murree 19

مری کے یوٹیلیٹی ا سٹورز پر آٹا اور چینی کی کمی

مری کے یوٹیلیٹی ا سٹورز پر آٹا اور چینی کی کمی جس سے مری کے مقامی لوگوں اور دور دراز کے دہی علاقوں سے آنے والے سائل کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ عام دوکانوں پر آٹا اور چینی دوگنے ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے یوٹیلیٹی ا سٹورز پر دوسری دوکانوں کی نسبت آٹا اور چینی کی قیمت تھوڑی کم ہے غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے لیکن ریلیف تو دور کی بات آٹا اور چینی ہی غائب کر دیے گئے،مہنگائی کے ساتھ اشیاء کی قلت کے سبب شہری دہری مشکل میں مبتلا ہو گئے ہیں،آٹا اور چینی ضروریاتیں زندگی کی روز مرہ کی ضرورت ہے غریب عوام جب ایک امید لے کر یوٹیلیٹی اسٹورز کا رخ کرتی ہیں تو وہاں ان چیزوں کو نہ پا کر مایوس ہو کر مجبور اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں چیزیں خریدتے ہیں،ہر محکمے میں بیٹھے ہوئے کرپٹ مافیا نے عوام کا جینا دشوار کیا ہوا ہے،کبھی حد سے زیادہ مہنگائی کر دی جاتی ہے اور کبھی چیزوں کو چھپا کر عوام کو ستا یا جا رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز میں اگر قسمت سے چینی مل بھی جائے تو ان کی ڈیمانڈ ہی ختم نہیں ہوتی چینی تب ملے گی جب اس کے ساتھ گھی،دال،چاول،صابن،یا دیگر کوئی اور اشیاء لے گئے تو نہیں تو چینی نہیں ملے گی جبکہ کسٹمر کے انکار کرنے پر یہ ملازم ان کے ساتھ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں۔یوٹیلیٹی سٹور پر ملازمین کو باقاعدہ ٹریننگ کرنے کی ضرورت ہے اس طور پر آنے والے کسٹمر سے کس طرح بات کی جائے شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سے یوٹیلیٹی سٹور کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل ،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں