Car theft attempt failed 116

مری ایکسپرس وے پر کار چوری کی کوشش ناکام ڈی ایس پی موٹر وے پولیس

مری ایکسپرس وے پر کار چوری کی کوشش ناکام پولیس کا مطلع کرنے پر کار چور گاڑی چھوڑ کر گھنے جنگلات میں فرار۔ تلاش جاری ڈی آئی جی وصال فخر سلطان کی جانب سے افسران کے لئے انعامات تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کی کاروائی مری ایکسپرس وے پر کار چوری کی کوشش ناکام پولیس کا تعقب کرنے پر کار چور گاڑی چھوڑ کر گھنے جنگلات میں فرار۔پٹرولنگ پر موجود افسران کو ایک شخص نےمسياڑی کے مقام پر بتایا کہ شوہالہ گھر کے سامنے سے اسکی گاڑی چوری ہوگئی ہے اس وقت ڈی ایس پی، سی پی او محمد طیب نذیر ہمراہ آپریشن افسر انسپکٹر گل انار پٹرولنگ پر موجود تھے جنہوں نے گاڑی کا تعقب کیا اور بسٹال کے مقام پر موجود کرائم سکارڈ پر موجود انسپکٹر طارق یعقوب اور سب انسپکٹر جہانزیب خان نے بھی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی مگر گاڑی نہ رکی۔ سی پی او،ڈی ایس پی محمد طیب نذیر ہمراہ آپریشن افسر نے تعقب جاری رکھا ۔ بعد اذاں کچھ آگے جا کر کار چور گاڑی چھوڑ کر گھنے جنگل میں فرار ہو گیا ۔ گاڑی کی تلاشی پر اصل نمبر پلیٹس بھی برآمد ہو گئی۔ ٹائیگر 2 کے افسر ،ہمراہ کرائم سکارڈ اور ڈی ایس پی نے کار چور کی تلاش جاری رکھی۔ مقامی پولیس کو بھی موقع پر بلایا گیا اور تمام تر قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد گاڑی مالک کے حوالے کی گئی۔ ڈی آئی جی موٹروے محمد وصال فخر سلطان کی جانب سے گاڑی برآمد کرنے والے افسران کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں