Eid Milad-un-Nabi 58

عید میلادالنبی کی خوشیوں کو پورے جذبے سے منایا جا رہا ہے

مری(حمیراہ بانو)جشن عید میلادالنبی ﷺحضورﷺکی ولادت وسعادت کی تاریخی خوشی میں مسرت و شادمانی کا اظہار ہے،جس کو تمام مسلمان پورے جوش وخروش سے مناتے ہیں پاکستان کے مختلف شہروں کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی عید میلادالنبی کی خوشیوں کو پورے جذبے سے منایا جا رہا ہے،جس میں نوجوان نسل بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہی ہیں مری لوئر بازار سے ملحقہ شوالہ روڈ واٹرٹینک گراؤنڈ میں شیخ برادری کی جانب سے عید میلادالنبیﷺ کی خوبصورت محفل سجائی گئی جس میں عاشقان رسول ﷺ اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ بہت ہی خوبصورت انداز میں محفل کی ابتداء کی گئی محفل کا آغاز حافظ آفتاب رحمانی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس سے پوری محفل میں ایک پر سکون ماحول بن گیا،اس کے بعد نقیب محفل قاری ساجد عباسی صاحب نے درود سلام کے ساتھ میلاد کی ابتداء کی تو محفل درودسلام سے گونج اٹھی جس کے باعث محفل کی رونقیں مزید نکھر گئی۔اس کے بعد نعت خواں شیخ ربنواز، شیخ عادل، شیخ ہارون،شیخ اویس، اور مظہر اعوان اور دیگرنے باری باری آکر اپنی خوب صورت آواز میں حضورپاک ﷺ کی شان بیان کی جس سے محفل میں بیٹھے ہوئے تمام عاشقان رسول کے لبوں پر سبحان اللہ سبحان اللہ کی صدائیں دوڑ پڑی اورقلبی سکون محسوس کرتے رہیں،میلاد کمیٹی میں منجانب شیخ برادری زاہد صدیق،اظہر جاوید،کبیرحسین،عثمان،صدام مظہر،بلال ریاض،نعمان،جازرطارق،اور دیگر نے تعاون کیامحفل کے آخر میں علامہ قاری واجد صاحب نے خصوصی بیان کیا اس کے بعد پورے پاکستان کی خیروعافیت ترقی،سلامتی اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعا کی گئی،دعا کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا،