Annual Sports Festival 29

سالانہ سپوڑس فیسٹول

تمام ریسکیو اہلکار اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمانپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے ریسکیورز کیلئے سالانہ سپوڑس فیسٹول۔سپورٹس فیسٹول کا انعقاد روات گراؤنڈ میں انچارج ایمرجنسی آفیسر کی زیرنگرانی منعقد ہوا۔سپورٹس فیسٹول میں ریسکیو اہلکاروں اور آفیسرز نے بھرپورحصہ لیا۔ اس سپورٹس فیسٹول میں سو میٹر دوڑ ،فٹبال،کرکٹ سمیت دیگر گیمز شامل تھیں،اس موقع پر انچارج ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی ذہنی نشونما اور جسمانی تندرستگی ہے،ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا ھونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسلیئے تمام سٹاف اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو سروس فراہم کریں،بعد ازاں انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے جیتنے والی ٹیم اور بہتر ین کارکردگی دکھانے والے ریسکیو اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے۔محفوظ معاشرے کے لیئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔