murree Sub-Registrar 46

مری نااہل سب رجسٹرار اورنالائق رجسٹری محررعوام کیلئے وبال جان بن گئے

مری نااہل سب رجسٹرار اورنالائق رجسٹری محررعوام کیلئے وبال جان بن گئے ہیں جسکے باعث دوسرے شہروں اور دور دراز سے آنے والے سائلین کو کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ایک جائیداد کی رجسٹری کروانے کے لیے صبح سے شام تک سائل کوبیٹھنا پڑتا ہے،سمجھ اور تجربہ نہ ہونے کے باعث رجسٹری محررکبھی کاغذات ادھراور کبھی کاغذات کسی اورسے مشورے کیلئے لیکرجاتا ہے کبھی ایک سے پوچھتا ہے کہ کیسے لکھوں اورکبھی دوسرے سے پوچھتا ہے حیران کن بات یہ ہے کہ اسے کام تک نہیں آتا دوسرے شہروں اور مقامی سائلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب،مقامی ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی،کمشنراور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نوٹس لیتے ہوئے رجسٹری محررکو فوری طور پر مری سے تبدیل کرکے کسی تجربہ کاراور سمجھ رکھنے والے رجسٹری محرر کو تعینات کیاجائے تاکہ سائلین کی مشکلات کم ہوں اور بروقت انکے کام ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں