Qari Saifullah Saifi 25

مرکزی انجمن تاجران مری

مری مرکزی انجمن تاجران مری کے تحلیل ہونے اور آمدہ تاجروں کے انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن بورڈ کا اعلان ہونے کے بعد متوقع امیدواروں نے پینل بنانے کیلئے صلاح مشوروں کاآغاز کردیا ہے جبکہ ووٹروں سے خفیہ رابطے بھی شروع ہوگئے ہیں توقع کی جارہی ہے کہ مرکزی انجمن تاجران مری جو اشیاء کی سب سے بڑی تاجروں کی تنظیم ہے اور اس کے 23 سے زائد ووٹر ز آنے والے تاجروں کے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، الیکشن بورڈ کے چیئرمین قاری سیف اللہ سیفی نے 9 نومبر بروز سوموار کو بعدازنماز ظہر جامع مسجد صدیق اکبر جی پی اوچوک میں مشاور تی اجلاس بلالیا ہے جس میں کئی اہم فیصلے کئے جائینگے۔