Murree Highway Department 13

محکمہ ہائی وے مری کی غفلت اورپرواہی

مری محکمہ ہائی وے مری کی غفلت اورپرواہی اورملی بھگت سے روات بیساں والی کسی سے پھگواڑی دھلہ روڈ کی ناقص تعمیرکو چھپانے کیلئے روڈ کو بھاری گاڑیوں کے داخلے کو کو بیریئر لگاکر بندکردیا ہے جس سے اہلیان علاقہ اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ یہ انتہائی اہم روڈ ہے اورعرصہ تیس سال سے چل رہی تھی جسکی تعمیر ومرمت میں ناقص میٹریل استعمال کیاگیا جس کو چھپانے کیلئے اب محکمہ ہائی وے نے دیگر کی ملی بھگت سے روڈ کو بندکردیا ہے اہلیان علاقہ نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمحکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اورذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں