77

ایم این اے صداقت علی عباسی نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب سے ملاقات کی ۔

پی ٹی آئی صدر شمالی پنجاب وہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے آج لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں شمالی پنجاب میں پی ٹی آئی تنظیموں کو حکومتی اداروں سے متعلق شکایات اور ان کے حل کے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

ملاقات میں حلقہ این اے 57 پی پی 6، پی پی 7 اور پی پی 10 کے جاری ترقیاتی و ادارہ جاتی کاموں پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

حلقہ پی پی 10 کی دو اہم روڈوز کی مرمت یہ پراسیس میں حائل رکاوٹوں کو فل فور دور کرنے کی درخواست کی اس پر وزیر اعلی نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں ۔

تھوہا خالصہ تحصیل کہوٹہ کے رول ہیلتھ سینٹر کو جلد فعال بنانے اور ااس میں متعلقہ سٹاف کی جلد تعیناتی پر زور دیا گیا ۔ وزیر اعلی نے متعلقہ محکمہ صحت کو ہدایت جاری کی جلد از جلد اس کو مکمل کر کے رپورٹ کیا جائے ۔

چوکپنڈوڑی سے پنجاڑ اور نڑھ کے راستے کوٹلی ستیاں اور مری کو ملاتی ہوئی ٹورزم ہائی وے کے پانچوں فیزز کو آے ڈی پی میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیراعلی صاحب نے متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان کی فورا میٹنگ کال کرکے اس پر مشاورت کرنے کو کہا ۔ جس میں ایم این اے صداقت علی عباسی، مشیر برائے صحت آصف محمود ، ایم پی اے میجر لطاسب ستی ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی ٹورزم ہائی وے کو شروع کرنے میں حائل تکنیکی محکمہ جاتی روکاوٹوں کو دور کرنے پر مشاورت کی ۔

مری اور کوٹلی ستیاں میں سیاحوں کے تحفظ کے لیے ٹورزم پولیس کی تجویز سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے اتفاق کیا اور متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں ۔

لور ٹوپہ مری سے کوٹلی ستیاں براستہ پتریاٹہ نی روڈ اور گھوڑا گلی بائی پاس ابے کو بھی حتمی شکل دی گئی ۔ اس کو علیحدہ ایک بیٹی میں اجلاس میں منظور کرلیا ۔

مری میں سیاحت کی سہولتوان میں اضافہ کرنے اور اور مال روڈ ٹو پر اربن یونٹ پنجاب کے منصوبے کو بھی میں طور پر منظور کر لیا گیا اور منصبے کو لوکل گورنمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔

ایم این اے صداقت علی عباسی نے مری میں گزشتہ ایک دہائی سے تعمیرات پر پابندی ہٹانے اور مری میونسپل کمیٹی کے تعمیراتی کا بائی لاز منظور کرنے پر مری کی کاروباری برادری اور عوام کی طرف سے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا