Chief Minister of Punjab 22

ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات

لاہور; ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات, ملاقات میں ٹورزم ہائی وے (تحصیل مری, کوٹلی ستیاں ٹو کہوٹہ) پر پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں میں سیاحت کے فروغ, سیاحوں کی سیکورٹی اور لاء اینڈ آرڈر کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس میں اصلاحات اور خصوصی انتظامات کا مطالبہ کیا.ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی نے ملوٹ ستیاں روڈ, بن بلاوڑہ روڈ اور کرور ہائیر سیکنڈری سکول پر مزید فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا.
وزیر اعلی عثمان بزدار نے جلد ٹورزم ہاوے پر کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی.
تحصیل مری اور کوٹلی ستیاں میں سیاحت کے فروغ, سیاحوں کی سیکورٹی اور لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کیے. وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملوٹ ستیاں روڈ, بن بلاوڑہ روڈ اور ہائیر سیکنڈری سکول کرور پر جلد مزید فنڈز کے اجراء کی بھی یقین دہانی کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں