gpo chock murree 14

ڈگری کالجز کے ختم کئے جانے پر رٹ دائر کردی

مری جماعت اسلامی مری اور سلامی جمعیت طلبہ مری نے مری کے ڈگری کالجز کے ختم کئے جانے پر رٹ دائر کردی ہے جس پر عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ اورکالج انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا ہے رٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ کالجرز کے خاتمے کے فیصلے کو فی الفورواپس لیاجائے ڈگری کالج میں فوراً طلبہ کوداخلے دیے جائیں اورطلبہ کاتعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایاجائے امیرجماعت اسلامی مری غلام احمدعباسی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خطہ کوہسار کی عوم کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں اور جدجہد و کالجز کی بحالی کیلئے جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں