Murree Sui Gas 91

مری سوئی گیس آفس کرپشن کا گڑ بن گیا

مری سوئی گیس آفس کرپشن کا گڑ بن گیا۔ شہریوں کو بل کی درستی کروانے یا نیا کنکشن اور ڈیمانڈ نوٹس جاری ہونے کے باوجود عوام کو مشکلات کا سامنا،لیکن آفس میں موجود عملہ انچارج سردار اظہر سمیت تمام عملہ دفتر سے غائب، سوئی گیس آفس کا انچارج عوامی شکایات کا الزا لہ کرنے میں بری طرح ناکام۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کو اگر بل کی درستی یا نیا کنکشن ڈیمانڈ نوٹس جاری ہونے کے باجود دفتر کے چکر لگانے پر مجبور جب دفتر میں شہری پہنچتے ہیں تو وہاں پر انچارج موجود نہیں ہوتا آئے دن میٹینگ کا بہانا لگایا جاتا ہے۔یا پھر گھنٹوں انتظارِ کروانے کے لیے بیٹھا دیا جاتا ہے، یا راولپنڈی اسلام آباد کا راستہ بتا دیا جاتا ہے راولپنڈی کے آفس میں چلے جائیں وہاں پر آپ کا کام ہو جائے گا شہریوں اور اسلام آباد اور پنڈی جائیں تو ان کا یہی کہنا ہوتا ہے یہ کام مری آفس سے ہوگا یہ وہاں کے انچارج سے آپ رابطہ کر لیں جب تھک کر فون کا سہارا لیا جاتا ہے تو انچارج فون اٹھانا بھی گوارا نہیں کرتا، ڈیمانڈ نوٹس جاری ہونے کے باوجود میرا میٹر نہیں لگایا جا رہا جو لوگ رشوت دیتے ہیں ان کا میٹر فورا لگا دیا جاتا ہے۔جبکہ جو ان کی ڈیمانڈ پوری نہیں کر سکتے وہ بار بار دفتر کے چکر لگا نے پر مجبور،ایک جانب تو عوام بے روز گاری اور مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہیں اور دوسری جانب سرکاری ملازمین کی من مانیا اپنے پورے عروج پر ہیں، مری سوئی گیس آفس کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے،شہریوں نے اعلی حکام سے ان غیر ذمے دار آفیسر اور عملے کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں