IG office 25

ایم این اے صداقت علی عباسی نے انعام غنی سے آئی جی آفس میں ملاقات

صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب و ایم این اے صداقت علی عباسی نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی صاحب سے آئی جی آفس میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں امن وامان کے حوالے سے مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

آئی جی انعام غنی نے ترجمان وفاقی حکومت کو پولیس میں کی گئی حالیہ اصلاحات کے بارے میں تفصیلی طور پر بریف کیا ۔

ضلع راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی ۔دہیاتی علاقوں میں پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اچھی شہرت والے ملازمین اور افسران کا تقرر اوراعلی افسران کی زیادہ سے زیادہ کھلی کچہریاں لگانے پر اتفاق کیا گیا۔

کوہسار کے علاقے میں سیاحت کے حوالے سے پولیس کے کردار پر تفصیلی مشاورت کی اور آئی جی کو علاقے ٹورزم پولیس فورس تعیناتی کا مشورہ دیا جس کو آئی جی صاحب نے منظور کرلیا۔آئندہ گرمائی سیزن میں مری اور نیو مری پتریاٹہ کے علاقے میں اس پولیس کو تجرباتی بنیاد پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ۔

صداقت علی عباسی نے آئی جی پنجاب پولیس کو یہ مشورہ دیا کہ مری میں آئے دن ہونے والے واقعات کی روک تھام کے لیے تحصیل مری تین زون میں تقسیم کیا جائے اور مری شہر کی پولیس کو صرف سیاحتی علاقے تک محدود کیا جائے ۔
جبکہ دیگر دیہاتی بیلٹ کے لئے الگ تھانے قائم کیے جائیں ۔

آئی جی پنجاب میں تمام تجاویز پر مثبت ردعمل دیا اور جلد ان تجاویز پر عملدرآمد کرنے کا وعدہ بھی کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں