murree Chamber Market 41

مری چیمبر مارکیٹ کارٹ روڈ مری میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں محفل نعت منعقد کی گئی،،

مری چیمبر مارکیٹ موٹر ایجنسی مری کے تاجروں کی جانب سے کارٹ روڈ پرجشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ایک روح پرور محفل کااہتمام کیاگیا اس بابرکت محفل میں عاشقان رسول نے بڑی کثیرتعداد میں شرکت کی ،آ تے ہیں وہی جن کو سرکار بلاتے ہیں ،تمام عاشقان رسول نے اس محفل میں شریک ہو کر ربیع الاول کی پر کیف ساعتوں میں بھر پور حصہ لیا،قاری مظہر عباسی نے دلکش آوازمیں تلاوت قرآن پاک کی تو محفل سے سبحان اللہ سبحان اللہ کی صداؤں نے محفل کو مزید خوبصورت بنادیا،وقاص اذان عباسی نقیب محفل نے درود سلام کے ساتھ میلاد کی ابتداء کی تو محفل درود سلام سے گونج اٹھی جس سے محفل سحرانگیز اور دیدنی ہو گئی، نقیب محفل نے تمام نعت خوانوں قاشان علی، مظہر عباسی،احسن محفوظ عباسی نمبل سے،ولید عباسی،سجاد عباسی اور دیگر ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی دعوت دی جس پر نعت خوانوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گل ہائے عقیدت نچھاور کیے جس سے محفل میں بیٹھے ہوئے شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئی اور قلبی سکون محسوس کرتے رہے میلاد کمیٹی کے انعقار صمیں راجہ عثمان علی،خرم عباسی،امتیاز عباسی،داود عباسی،عاطف عباسی،یاسر عباسی،وزارت عباسی،ساجد شیخ،سہاب عباسی،حاجی طاہر عباسی،فضل رازق عباسی،شازیہ،نازش حمیراہ بانو اور دیگر نے تعاون کیا، محفل میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے جان ومال اور سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیا ہمیشہ تیارر ہتے ہیں،اس موقع پرشرکاء نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں،محفل میلاد میں الیکٹرونک میڈیا، پرنٹ میڈیا کے نمائندوں اور اہلیان مری نے کثیرتعداد میں شرکت کی محفل کے آ خر میں قاری واجد عباسی نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والوں کو نیست ونابود کرنے،عالم اسلام کی سربلندی،ملک کی سلامتی،خوشحالی خصوصی، پاک فوج کیلئے خصوصی دعا کی،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں