15

فرانسیسی صدر کے گستاخانہ رویے اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ,

ممتاز عالم دین ,خطیب کوہسار مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی قیادت میں مری کی تمام سیاسی ,سماجی وکاروباری تنظیموں کا فرانسیسی صدر کے گستاخانہ رویے اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ, مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانان مری نے شرکت کی ,مال روڈ مری کی فضا “رسول کے غلام ہیں ” کے نعروں سے گونج اٹھی ,تمام طبقات کی بھرپور شرکت ,مظاھرے میں مفتی خالد حسین عباسی ,قاری محمد سعید عباسی ,سابق سٹی نائب ناظم ومسلم لیگی رہنماء مرزا سھیل , پی ٹی آئی کے رہنما راجہ شہزاد رشید,مرکزی انجمن تاجران کے جبرل سیکرٹری اکمل نواز ,تاجر رہنماء سابق صدر تاجران عبدالحمید عباسی ,واجد عباسی خاور میر ,جے یو آئی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ارشد عباسی ,جے یو آئی تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری قاری نوید عباسی , جماعت اسلامی کے رہنماء مسعود بٹ ,جے یو آئی مری سٹی کے رہنماء مولانا ظفرالاسلام سیفی ,مولانا عامر عباسی ,ثناء اللہ عباسی ودیگر بھی شریک تھے, مظاھرے سے قاری ایف اللہ سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کا گستاخانہ رویہ قابل نفرین ہے ,مہذب دنیا اس گھٹیا حرکت کا نوٹس لے ,مری کا کاروباری طبقہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں