United Action Committee Murree 17

متحدہ ایکشن کمیٹی مری

مری فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے ہتک آمیز بیان نے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجرو ع کیا ہے نبی اخرلزمان کی حرمت اور ناموس پر سب کچھ قربان کرنے کیلئے ہروقت تیار ہیں فرانسیسی ملعون صدر اور گستاخانہ خاکو ں کی اشاعت کرنے والے واجب القتل ہیں آج 57 اسلامی ممالک جنکو اللہ پاک نے تمام وسائل سے نوازا ہوا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ممالک متحد ہوکر ان گستاخوں کیلئے کاروائی کریں آئے روز مغربی ممالک سے اسلام کی توہین اورناموس رسالت پر حملے ہورہے ہیں آج ہمیں طیب اردگان جیسی قیادت کی ضرورت ہے جنہوں نے فرانس سے اپنے سفارتی تعلقات فوری ختم کردئیے ہیں اردگان کی طرح تمام اسلامی ممالک بھی اپنے سفارتی تعلقات ختم کرکے جذبہ ایمانی کا ثبوت دیں نبی ﷺکی حرمت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے ن خیالات کا اظہار ناموس اسلام وناموس رسالت کیلئے قائم کی گئی متحدہ ایکشن کمیٹی مری کے سربراہ مولاناقاری سیف اللہ سیفی،مفتی خالد حسین عباسی،سابق نائب ناظم مرزاسہیل بیگ،قاری سعید عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نوا زعباسی،قاری نوید عباسی ارشد عباسی،پی ٹی آئی مری کے رہنماء راجہ شہزاد رشید،پاکستان سنی تحریک کے محمدوقاص عباسی،عبدالحمیدعباسی،مولانا عبداللہ عباسی،جماعت اسلامی کے مسعود احمدبٹ،بابر حسین بخاری اور دیگرنے ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پرایک بڑی احتجاجی ریلی اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سے متفقہ قراردادیں بھی پیش کی گئیں کہ فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدرکیاجائے اورسفات خانہ بھی بندکیاجائے اور فرانس سے اپنے سفیر کو فی الفور واپس بلائے، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں،مولانا قاری سیف اللہ سیفی نے اعلان کیاکہ تمام فرانسیسی مصنوعات کو جی پی او چوک پر جلایاجائیگا اس موقع پر ساجد دفتر عباسی،غالب بشیر عباسی،عبدالوحیدعباسی،مولانا عامر عباسی،مولانا ظفرالسلام سیفی،واجد عباسی،خاورمیرکے علاوہ تمام مذہبی،سیاسی،سماجی شخصیات،تاجروں اور اہلیان علاقہ کثیر تعداد میں موجودتھے،ریلی کے اختتام پر قاری سیف اللہ سیفی نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والوں اور ملعون فرانسیسی صدر کو جہنم واصل کرنے،اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کی دعا کروائی۔