12 Rabi-ul-Awal12 Rabi-ul-Awal 11

جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے حوالے سے 12 ربیع الاول کو ڈاکخانہ چوک مال روڈ

مری معالم اسلام اور اوآئی سی فوری طور پر فرانس کے صدر اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف راست اقدام کرے اور فرانس کے ساتھ ہرقسم کے سفارتی تعلقات ختم کرکے اسکی تما م مصنوعات کا بائیکاٹ کرے ورنہ مسلم غیر ت کے سامنے کسی کیلئے بندباندھنا بہت مشکل ہوگا میلاد شریف کے موقع پر بھرپور طاقت کامظاہرہ ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت کا وعدہ اللہ پاک نے کررکھا ہے پہلے بھی حرمت رسول ﷺ کیلئے غازی پیداہوتے رہے ہیں جو ایسے گستاخوں کو جہنم واصل کرتے رہے ہیں اب بھی انکو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے اربوں عاشقان رسول ان اقدامات کوروکنے کیلئے میدان عمل میں آئینگے حکومت فوری طورپر فرانسیسی سفیر کو ملک بدرکرے اور تمام فرانسیسی مصنوعات کو جلایا جائے ان خیالات کااظہار جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے حوالے سے 12 ربیع الاول کو ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر سید وفاء الحق بخاری،معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹر عمر ریاض،سید رضاء المصطفیٰ بخاری،علامہ تسنیم سلطان چشتی،پاکستان سنی تحریک تحصیل مری کے صدر محمدوقاص عباسی،امجد ارباب عباسی،علامہ سید قاسم ہاشمی،قاری گل عباس عباسی،ذکاء اللہ عباسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیاقبل ازیں عیدمیلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامع مسجد غوثیہ رنگ روڈ مری سے قائدین عبدالرزا ق چشتی،ڈاکٹر وفاء الحق بخاری،سید وفاء الحق بخاری اور فرخ قدیر عباسی کی قیادت میں اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہو ا جی پی اور چوک پہنچا جبکہ محلہ شوالہ کی مسجد سے قاری اکسیر عباسی،منیر عباسی،سجادرشید مغل اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہواجبکہ تحصیل کے تمام علاقوں سے جلوس ریلیوں کی شکل میں جی پی او چوک میں مرکزی جلوس میں شامل ہوئے مقررین نے کہا کہ ناموس رسالت کیلئے ہماری جانیں،مال اور سب کچھ ناموس رسالت کیلئے قربان ہے فرانس کا صدراورگستاخانہ خاکے شائع کرنے والے واجب القتل ہیں عالم اسلام ان ملعونوں کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر جدوجہد کریں حکمرانوں کو اس وقت غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے فرانس کے سفارت خانے کو بندکرکے فرانسیسی سفیر ملک بدرکریں اور اپنے سفیر کو واپس بلائیں اورفرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے نبی آخرالزمان سے محبت ہماری ایمان کا حصہ ہے ہم کسی کو ناموس رسالت کی گستاخی کرنے کی اجازت نہیں دینگے اس موقع پرشرکاء پرجوش نعرہ بازی کرتے رہے اختتام پر سیدعلی رضاء شاہ کاظمی گدی نشین دربارعالیہ سوراسی شریف نے ملون فرانسیسی صدر اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والوں کو جہنم واصل کرنے،اسلام کی سربلندی، ملک کی سلامتی خوشحالی اور امن وامان کی دعاکروائی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری وقار حسین اور اے ایس پی مری مظہر خان بھی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موجود تھے جبکہ ریسکیو1122 مری کے انچارج آفیسر حمزہ علی خان،سول ڈیفنس اہلکار اور سکیورٹی ادارے بھی جلوسوں کے ساتھ موجودرہے، جلوسوں کے راستوں پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے جبکہ تمام راستوں پر البائراک نے صفائی کے بہترین انتظامات کئے ہوئے تھے،بعد ازاں جلو س واپس جامع مسجد غوثیہ پہنچا اور تقسیم انعامات کی تقریب میں انعامات تقسیم کئے گئے اور شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیاگیا۔