Murree 1122 10

ریسکیو اہلکار جلوسوں کے ساتھ موجود رہے

مری کے مرکزی جلوس اورتحصیل سے نکالے گئے 12ربیع الاول کے جلوسوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے میڈیکل کوریج فراہم کی،شہر بھر میں جشن آمد رسول ﷺ کے سلسلے میں نکالے جانے جلوسوں میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی سربراہی میں میڈیکل کوریج مہیا کی،ریسکیو اہلکار جلوسوں کے ساتھ موجود رہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت طبی امداد مہیا کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں