Patriata Chairlift Resort 19

*پتریاٹہ سمیت یوسی چارہان اور ملحقہ علاقے کو ایک متبادل سیاحتی مقام بنانیکا پلان*

مری: ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر(ر) لطاسب ستی نے یوسی چارہان کا دورہ کیا

اس موقع پر ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر(ر) لطاسب ستی نے یوسی چارہان, بن اور گہل کیلئے سوئی گیس کی مد میں 22 کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا۔ جس پر اہلیان علاقہ کی طرف سے منتخب نمائندوں کا تالیوں کی گونج سے شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر صداقت علی عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری میں سیاحت کی سہولتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ پرانے مری شہر میں سہولیات کی کمی کی وجہ سے سیاحتی ایریاز کی توسیع کی جا رہی ہے اس سلسلے میں نیو مری چار ھان سب سے موزوں جگہ ہے ۔

پی ٹی آئی حکومت مری میں ایک نیا مال روڈ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے خدوخال جلد واضح ہو جائیں گے ۔ اس سے نہ صرف سیاحوں کو نہ صڑف تکلیف اور ٹریفک جام سے بچایا جائے گا بلکہ نئے سیاحتی مقامات کو جدید سہولیات سے آراستہ بھی کیا جائے گا ۔

مال روڈ ٹو کے ماسٹر پلان بھی کام ہو رہا ہے جو جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا جو جدید ترین سیاحتی سہولیات کے علاوہ کاروباری طبقہ کو بہت زبردست موقع فراہم کرے گا ۔ جلدی مری کوٹلی ستیاں اور پنج پیر کو ملانے والے ٹورزم ہائی وے بھی کام شروع ہو جائے گا جو انشاءاللہ خدائی کو سار کی تقدیر بدلے گا ۔

یونین کونسل چار ہان میں گیس کا یہ پیکیج اور دیگر سہولتیں پہنچانے کا مقصد اس علاقے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو سہولت دینا اور مری میں بڑھتے ہوئےرش کو کام کرنے کی ایک کاوش ہے