CORONAVIRUS-SINDH-AFP.jpg 21

کوروناوائرس پھر سے پھیل رہا ہے

مری کے نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں میں چھوٹے طلباء وطالبات کے امتحانات جو 25 نومبر کومنعقد کرنے کااعلان کیاگیا ہے والدین نے ان امتحانات کو ملتوی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو کوروناوائرس پھر سے پھیل رہا ہے دوسرا نومبر میں مری میں شدید سردی ہوتی ہے ایسے میں طلباء وطالبات کے والدین شدید پریشانی سے دوچار ہیں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس اور شدید سردی میں اپنے بچوں کی صحت کا خطرہ مول نہیں لے سکتے اس لئے تمام نجی وسرکاری سکولوں میں چھوٹے بچوں کے امتحانات موخر کئے جائیں اور کوروناوائرس ختم ہونے پر ہی ان کے امتحانات کی تاریخ دی جائے انہوں نے حکومت پنجاب،محکمہ تعلیم پنجاب،کمشنر وڈپٹی کمشنر سے کہا ہے کہ وہ مداخلت کرکے امتحانات کوملتوی کروائیں تاکہ معصوم بچے کورونا اور شدید سردی کے موسم سے بچ سکیں۔