Aggressive occupation 23

کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کو 73سال مکمل ہوگئے

مری کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کو 73سال مکمل ہوگئے ہیں اس عرصہ جمہوریت کے علمبردار بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری بچوں،عورتوں اور بوڑھوں پر وہ ظلم کئے ہیں جن کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیریوں کو فوراََ آزادی دلوائی جائے تاکہ وہ سکھ کا سانس لے سکیں اور خطے میں دیرپا امن قائم ہو ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مری وقار حسین،ممتاز عالم دین قاری سیف اللہ سیفی ڈپٹی ڈائریکٹرآرٹس کونسل محمد شکور ودیگر نے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیراہتمام یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ کشمیریوں پر غاصبانہ قبضہ اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا انھوں نے سانحہ پشاور کی پرزور مذمت کی اور شہداء اور زخمی بچوں کی صحت یا بی کے لیے دعا کی دیگر شخصیات میں بزرگ کشمیری رہنمامسعود بٹ،شہزاد رشید عباسی، مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی، غالب بشیر، شہزاد رشیدعباسی، عبدالعلیم عباسی ریسکیو 1122کے اہلکاران و افسران قمر نیاز،عدیل عباسی، فرمان خان، غالب عباسی، عبدالوحید، ندیم حسین شوکت قاری عقیل عباسی، اسفندمنیجر (ایچ آر) ہوٹل ون، انعم خالد پروگرام آفیسر، محمد اشرف اکاؤنٹس آفیسر،مولانا عامر عباسی میڈیا کے احباب کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے تمام شرکا ء اور مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا،پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام جشن عید میلادلنبیﷺ 1442ہجری کے سلسلے میں محفل سماع (قوالی) مورخہ 29اکتوبر 2020ء 2بجے دن بمقام ایمفی تھیٹر حمید کاشمیری پارک بنک روڈ مری میں منعقد ہوگی جس میں خطہ کوہسار کے معروف فنکار ارم عباسی، عامر علی اور ہمنوا بھرپورپرفارمنس پیش کریں گے اس محفل میں مری کے قرب و جوار کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں اور سیاحوں سے شرکت کی استدعا ہے۔