Business organizations 54

گستاخانہ خاکوں کے خلاف مال روڈ مری میں ایک بھرپور احتجاجی مظاھرہ کیا جائے گا

مری کی دینی ,سیاسی ,سماجی اور کاروباری تنظیموں کا اجلاس ممتاز عالم دین ,خطیب کوہسار مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی صدارت میں مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر مال روڈ مری میں ہوا ,اجلاس کا ایجنڈا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل تشکیل دینا تھا,اجلاس میں طے پایا کہ ان شااللہ اکتیس اکتوبر بروز ہفتہ بعد ازنماز ظھر گستاخانہ خاکوں کے خلاف مال روڈ مری میں ایک بھرپور احتجاجی مظاھرہ کیا جائے گا ۔۔۔۔۔اجلاس میں مفتی خالد حسین عباسی ,مرزاسھیل بیگ ,صدرانجمن تاجران راجہ طفیل اخلاق ,تاجررہنماء محمد خاور ,ندیم شوکت ,قاری طارق سیف اللہ ,قاری نوید احمد ,مولانا عامر صابر عباسی ,قاری عقیل احمد ,مفتی عبداللہ سعید بھی شریک ہوئے ,شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ناموس رسالت پر تن من دھن قربان کرنا عین ایمان ہی نہیں دنیوی واخروی سعادت بھی ہے ,ہفتے کا مظاہرہ ان شااللہ بھرپور ہوگا ۔۔۔۔