Computer lab 21

خواتین بانسرہ گلی میں کمپیوٹر لیب

مری دنیا میں صرف وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جنہوں نے تعلیم کو اپنی پہلی ترجیح رکھا اور بچیوں کی تعلیم بھی بچوں کی تعلیم کی طرح انتہائی ضروری ہے کیونکہ انہی بچیوں نے کل معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ہیلپنگ ہینڈ کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری نے دختران اسلام کالج برائے خواتین بانسرہ گلی میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرنے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں آئی ٹی کی اہمیت سے کسی طور بھی انکار ممکن نہیں ہے اس موقع پر دختران اسلام کالج کے عتیق احمد عباسی، حافظ شکیل احمد عباسی، وثیق احمد اور طالبات نے ہیلپنگ ہینڈ کے کنٹری ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کا جدید کمپیوٹر لیب کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے کالج میں اس لیب کی تکمیل ممکن ہو سکی۔