news long 9

مری سڑک پر تجاوز کرکے لنٹر ڈال کر سڑک کو تنگ کرنے پر شدید احتجاج

مری اہلیان علاقہ نمبل نے نئی آبادی مری بروری کے قریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی سڑک پر تجاوز کرکے لنٹر ڈال کر سڑک کو تنگ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی اس سڑک پر چار فٹ تجاوز کرکے ایک شخص نے تعمیرات کرکے سڑک کو بہت ہی تنگ کردیاہے جس سے حادثات کا بھی خطرہ ہے اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ کئی بار میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کو اس سلسلے میں آگاہ کیا اور درخواست بھی دی لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی کمیٹی کے اہلکار اصل ڈیوٹی سرانجام دینے کے بجائے دیگر کاموں میں مسروف رہتے ہیں اہلیان علاقہ نے کمشنر اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کو واگزار کرانے کامطالبہ کیا ہے کیونکہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارہ عوامی مسائل حل کرنے کے کاموں پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔