Patriata Chairlift Resort 22

ڈینگی مچھر کی تلفی کو یقینی

راولپنڈی: منیجر پتریاٹہ چیئرلفٹ مری اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ چیئر لفٹ اور اس سے منسلک علاقہ میں ڈینگی مچھر کی تلفی کو یقینی بنایا گیا ہے اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گے ہیں۔سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئر لفٹ پر سیر کرتے ہوئے سیاح صفائی کا خاص خیال رکھیں اور چپس کے پیکٹ، خالی بوتلیں اور دیگر اشیائے خوردونوش کے لفافے نیچے مت پھینکیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور بچوں کو بھی اس کی ترغیب دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت میں پارک میں کوڑے دان بھی رکھے گئے ہیں لہزا ہر کوئی اپنی ذمہ دری کا احساس کرے۔