Recue 1122 Accident 16

مری جی ٹی روڈ آڑوکس کے قریب مہران گاڑی حادثہ کا شکار،،

مری جی ٹی روڈ آڑوکس کے قریب مہران گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افرادر65 سالہ اضم ولدکرمدادسکنہ آڑوکس،55 سالہ کنزہ زوجہ رمضان ساکن آڑوکس،25 سالہ صاعقہ دختر ولد رمضان ساکن آڑوکس اور 60 سالہ ظہور ولد مسکین ساکن آڑوکس زخمی ہوگئے ایک زخمی کو سر کی چوٹ آئی جبکہ دیگر تین زخمیوں کے جسم پر زخم آئے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمزہسپتال اسلام آبادمنتقل کردیاگیا۔