Mask Sanitizer 21

ماسک سینیٹائزر استعمال

مری(عمران ستی ) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ رہنماء یوسی پھگواڑی برہان طالب عباسی کی طرف سے پھگواڑی بازار میں انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری کے صدر ذین العابدین عباسی اور جنرل سیکرٹری شمس الدین عباسی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی
جس میں صدر انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری ذین العابدین عباسی، جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری شمس الدین عباسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید فاخر حسین کاظمی نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں سے خطاب کیا
اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل مری کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی شمس عباسی، پی ٹی آئی رہنماء راجہ عبارت واجد سمندری اور یوسی پھگواڑی کے نوجوان نے شرکت کی راجہ عبارت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور یوتھ ونگ اور ٹائیگر فورس دونوں نے کرونا کے دوران بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لوگوں کو ایس او پیز عمل کرنے کی تاکید کرتے رہے
ہسپتال اور دکانداروں کے پاس آنے والے لوگوں کو ماسک سینیٹائزر استعمال کرواتے رہے اور کرونا وباء میں ٹائیگر فورس نے لوگوں کے گھر راشن تقسیم کیا اور احساس پروگرام کے تحت عوام کورقم تقسیم کرنے میں پیش پیش رہے