Zohaib new murree 60

مری معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ نوجوان جاں بحق،زہیب کو سپر د خاک کر دیا گیا

مری :نیو مری میں قتل ہونے والے زہیب کو ان کے آبائی علاقہ میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ایم این اے پروفیسر صداقت علی عباسی نے بھی شرکت کی ۔ لواحقین کو مکمل انصاف فراہمی کی یقین دہانی۔ملزمان کسی صورت کسی ریاعت کے مستحق نہیں ۔صداقت عباسی ۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ایس پی صدر ۔ضیاہ الدین ۔ایس ایچ او مری رات گئے سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش میں لگے ہیں ۔ایس پی صدر
ہم مقتولین کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔پیر سید نوید الحسین شاہ ۔تفصیلات گزشتہ روز چوہدری زہیب نوجوان جو کو معمولی تلخ کلامی پر سنگ دل قاتل نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اہلیان علاقہ کل سے ہی سوگوار ہیں اور انھوں نے گزشتہ دن مقتول کی لاش جی پی او چوک میں رکھ کر احتجاج بھی لیا تھا جسے نو تعینات اے سی مری اور ڈی ایس پی ٹریفک اور پولیس نے مذاکرات کے بعد ختم کروایا تھا اور مقتول کے لواحقین کو یقین دیا تھا کہ قاتل ہر صورت قانون کی گرفتاری میں ہو گا جس کے لئے پولیس نے اپنی کاروائیان رات سے ہی شروع کر رکھی ہیں جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا تھا ۔۔مقتول زوہیب کی نماز جنازہ گزشتہ دن ان کے آبائی علاقہ میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں ادا کر دی گئی ۔اور نیو مری بازار بھی ان کے سوگ میں بند رہا ۔زہیب کی نماز جنازہ میں ایم این اے پروفیسر صداقت علی عباسی ۔ایس پی صدر ضیاہ الدین اے ایس پی مری ۔۔ایس ایچ او مری راجہ رشید نے بھی شرکت کی آس موقع پر پیر سید نوید الحسین شاہ صاحب بھی موجود تھے ۔صداقت عباسی اور پولیس نے لواحقین کو یقین دلوایا کہ وہ قاتل کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور اسے قانون کے کٹہرے میں لاہین گے ۔پولیس کے مطابق قاتل کا کریمینل ریکارڈ ہے اور وہ پولیس کو دیگر سنگین جرائم میں بھی مطلوب ہے ۔۔اس موقع پر اہلیاں علاقہ نے ایم این اے اور ایس پی صدر اور مری انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ مشکل وقت میں وہ ان کے ساتھ موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں