Hafiz Wasim Abbasi 8

مری کی معروف علمی شخصیت حافظ وسیم عباسی رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے

مری تحصیل مری کی معروف علمی شخصیت حافظ وسیم عباسی رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے مرحوم مانگاڈوگیاڑی والے مولاناعمران عباسی،عثمان عباسی،عدنان عباسی اورعمرعباسی کے والداور مری یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکرٹری طیب عباسی کے سسرتھے مرحوم حافظ وسیم عباسی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی نماز جنازہ مانگا پھری میں اداکی گئی مرحوم کی نمازجنازہ انکے فرزندمولاناعمران عباسی نے پڑھائی نمازجنازہ میں مذہبی، سیاسی سماجی اورکاروباری شخصیات سمیت علمائے کرام اور علاقہ بھر کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم کواچانک دل کی تکلیف ہوئی جنہیں آر ایچ سی پہنچایاگیامگروہ جاں بھر نہ ھوسکے مرحوم زندگی بھرقران و حدیث کی تعلیم و تدریس سے منسلک رہے انکی اچانک وفات پر مختلف سیاسی اور سماجی اور مذہبی شخصیات نے گہرے دکھ و افسوس کااظہارکرتے ہوئے دعا کی ھے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کوصبرجمیل عطا فرمائیں امین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں