Eid Milad-un-Nabi 14

ملکہ کوہسار مری میں بھی ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی ﷺ شایان شان طریقے سے منایاجائیگا

مری12ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی ﷺ شایان شان طریقے سے منایاجائیگا مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں سے آنے والے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی ہم نے تمام مذہبی تہواروں کو منانے اور امن وامان کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں،جلوسوں کے راستوں کی صفائی اور تعمیر ومرمت کی جارہی ہے حضورپاک کی آمد سے دونوں جہاں روشن ہوئے، جہالت کا خاتمہ ہوا اورامن وامان،محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملاوہ پورے دنیا کیلئے امن ومحبت کا پیغام لیکر آئے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرمری وقارحسین نے جناح ہال مری میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے حوالے سے 12 ربیع الاول کے پروگراموں کو حتمی شکل دئیے جانے کیلئے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے معروف عالم دین قاری سیف اللہ سیفی،مفتی خالدحسین عباسی،سید وفاء الحق بخاری،امجدارباب عباسی،سیدرضاء المصطفیٰ بخاری اوردیگر علماء اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخرالزمان ﷺ،آقائے دوجہاں کی ذات مقدس پورے عالم کیلئے مشعل راہ ہے ان کی سیرت طیبہ کے مطابق زندگی گزارکر ہی ہم دنیااور آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا قرآن اور سنت کی پیروی سے ہی ہماری زندگیوں میں تبدیلی آسکتی ہے،اجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید،ایس ایچ اومری راجہ رشید، پروٹوکول آفیسر بدالزمان خالد،قاری طارق عباسی،مولاناظفرالسلام سیفی،اہلسنت تحصیل مری کے صدر محمدوقاص عباسی،تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام،آرڈبلیو ایم سی اورالبائراک کے عمیر قریشی،ریسکیو 1122 مری،سکیورٹی اداروں،سول ڈیفنس کے ذمہ داران کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اختتام پرمولانا قاری سیف اللہ سیفی نے ملک کی خوشحالی،امن وامان اوروطن پاک کی ترقی کیلئے خصوصی دعاکرائی۔