ch Zohaib 25

نیومری بازار میں معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ چوہدری زوہیب جاں بحق،،

نیومری بازار میں معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ راجہ خورشید مارکیٹ میں وسیم دوپٹہ کی دوکان پر کام کرنے والا 24 سالہ نوجوان چوہدری زوہیب فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک نوجوان زخمی بھی ہوا جھگڑے کے باعث ف ریسکیو1122 نے نعش اور زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری منتقل کردیا ہے،جبکہ ہفتے روز دن کلڈنہ بازار کے قریب ایک جیپ میں آتشزدگی کا واقع ہوا جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا جبکہ بانسرہ گلی پنڈی پوائنٹ کے قریبی جنگل میں لگائی گئی کانٹے دار باڑ میں ایک جنگلی جانور پھنس گیا اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 مری کی سپیشل ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انہتائی پیشہ ورانہ مہار ت کے ساتھ جنگلی جانور کو کانٹے دار تاروں سے نکال کر آذادکردیا ریسکیو 1122 مری کا کہنا ہے کہ محفوظ معاشرے کیلئے جنگلی حیات کا تحفظ انتہائی ضروری ہے ہم جسکے لئے ہر وقت تیار ہیں۔