Department of Highways 13

محکمہ ہائی ویز کی سڑکوں کوبھی تباہ کیاجارہا ہے

مری جی ٹی روڈجیسی اہم شاہراہ سمیت مری کی تمام شاہراہوں،بازاروں اورگلی محلوں کے مختلف شاہراہوں پر بلڈنگ میٹریل اور زمینوں سے نکالے گئے بھاری پتھر رکھے جانے کے باعث جہاں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے وہاں بلڈنگ میٹریل کی وجہ سے دونوں اطراف سے سڑکیں تنگ ہوجانے سے خطرناک حادثات کا بھی اندیشہ ہے اورکوئی المناک سانحہ بھی ہوسکتا ہے جبکہ علیوٹ میں بھی سڑک کو دوکانداروں نے سڑک سٹال لگاکر دونوں طرف سے سڑک کو تنگ کردیا ہے اس سلسلے میں ایس ڈی محکمہ ہائی وے مرز اطارق کاکہنا ہے کہ ضروری ہے کہ لوگوں کو آگاہی دی جائے کہ اس عمل سے جہاں ٹریفک حادثات کا بھی خطرہ ہے اورمحکمہ ہائی ویز کی سڑکوں کوبھی تباہ کیاجارہا ہے عوام میں شعور کی آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں