Saqib Shaheed Road MIT 11

ثاقب شہید روڈ ایم آئی ٹی مری میں سرسبز درختوں کی بے دریغ کٹائی

مری ثاقب شہید روڈ ایم آئی ٹی مری میں سرسبز درختوں کی بے دریغ کٹائی کئی قیمتی درخت تعمیرات کی آڑ میں کاٹ لئے گئے محکمہ جنگلات اور دیگر ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو مری کے قیمتی اور سرسبزجنگلات تباہ ہوجائینگے وزیر اعظم عمران خان کاگرین پاکستان کااگر اسی طرح ہے تو پھر مری کے جنگلات جس کے باعث ملکہ کوہسار کا قدرتی حسن ہے اور مری کے حسین اوردلکش موسم کا دارومدار بھی انہی درختوں اورجنگلات سے ہے اگر درختوں کی کٹائی کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مری کے سرسبز اور خوبصورت پہاڑ اپنی خوبصورتی کھو بیٹھے گے اور صرف چٹیل پہاڑ ہی رہ جائینگے اہلیان علاقہ نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیر جنگلات پنجاب،کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمحکمہ جنگلات کے دیگر اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں