Tehsildar murree 10

مری جیسے اہم ترین سیاحتی مرکز میں تحصیلدار/ سب رجسٹرا رکی تعیناتی نہ ہوسکی

مری جیسے اہم ترین سیاحتی مرکز میں تحصیلدار/ سب رجسٹرا رکی تعیناتی نہ ہوسکی سائلین شدیدمشکلات سے دوچار جبکہ رجسٹری محرر کی سیٹ پر متعلقہ حکام نے فیصل جاوید نامی کلرک جس کی ٹوٹل سروس پانچ سال ہے اور چار سال تک وہ نائب قاصد کاکام کرتا رہا ہے اور حال ہی میں کلرک بنا ہے ایسے ان پڑھ اور ناتجربہ کار شخص کو مری میں رجسٹری محررتعینات کیاگیا ہے، مری ایک انتہائی اہمیت کاحامل سٹیشن ہے یہاں پر کسی تجربہ کار اور کام کوسمجھنے والے کسی فرد کو لگاناچاہیے تھایہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مری میں تحصیلدار وسب سرجسٹرار کی عدم تعیناتی سے رجسٹریاں اورانتقال کروانے کی غرض سے دوردراز کے شہروں سے جائیداد کی خریدوفروخت کیلئے آنے والے حضرات اورمقامی لوگوں کومشکلات کاسامنا نہ کرناپڑرہا ہے جس سے جہاں سائلین اور عوام کو روزمرہ کے کاموں کے سلسلے میں مشکلات کاسامنا ہے وہاں رجسٹرا ر کی سیٹ ہونے سے حکومت کو ریونیوکی مدمیں بھی لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مری میں تحصیلدار وسب رجسٹرار کی تعیناتی کو یقینی بنائیں اور رجسڑی محررجو تعینات کیاگیا ہے پر بھی نظر ثانی کریں اورکسی مناسب اورتجربہ کار اہلکار کو مری میں رجسٹری محرر تعینات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں