Murree Bar Association 10

مری بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

 مری بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس محمدنذیر عباسی ایڈووکیٹ،ذوالفقار امین عباسی ایڈووکیٹ اوراسداقبال عباسی ایڈووکیٹ کی تحریک پر زیر صدارت راجہ عبدالرحمٰن ایڈووکیٹ اورفرحان نورعباسی ایڈووکیٹ بار روم مری میں منعقد ہوا جس میں ممبران مری بار کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر متفقہ طورپر یہ قرار داد منظور کی گئی کہ کوہسار یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز جھیکاگلی اورگرلز ڈگری کالج مری کے اثاثے بمع ہردو اداروں کے یونیورسٹی کو منتقل کرنے اور ہزاروں طالبعلموں کو ان کے تعلیمی مستقبل کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کردینے کے عمل پرسخت تشویش کااظہار کیاگیا اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیاگیا کہ ہردوکالجز کو سرکاری حیثیت میں حسب سابق برقرار اور بحال رکھاجائے اورکوہسار یونیورسٹی کیلئے الگ کیمپس کا قیام عمل میں لایاجائے بصورت دیگر عوام اورطلباء گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور گرلز ڈگری کالج شدیدمزاحمت کرنے پرمجبور ہوجائینگے اورانکی بحالی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے،قرار داد میں یونیورسٹی کے قیام کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مذکورہ کالجز کی حیثیت کو اپنی سابقہ حیثیت میں بحال رکھنے کامطالبہ کیاگیا،قرار دادمیں سردارمسعود خان ایڈووکیٹ کی طرف سے پیش کئی گئی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے یہ مطالبہ بھی کیاگیا کہ یونیورسٹی کانام علاقائی تاریخی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیردادا ملک سورج کوہسار یونیورسٹی رکھاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں