Arsalan Gul Anar Abbasi 19

مری ارسلان گل انار عباسی ناروے میں سٹوڈنٹ فیڈریشن یونین کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

مری ارسلان گل انار عباسی ناروے میں سٹوڈنٹ فیڈریشن یونین کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ارسلان گل عباسی نے ملکِ پاکستان ، والدین اہلِ علاقہ اور خاندان کا نام روشن کر دیا ارسلان عباسی عباسی ناروے یونیورسٹی میں ایم فل کے سٹوڈنٹ ہیں ارسلان گل عباسی ولد گل انار عباسی نے ناروے یونیورسٹی میں ایم فل کا تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دورانِ تعلیم اللہ کی مدد کے ساتھ ساتھ اپنی محنت اور صلاحیت سے ناروے میں یونین سٹوڈنٹ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری بھی منتخب ہو گئے ارسلان گل انار عباسی موٹروے پولیس کے ذمہ دار اور فرض شناس آفیسر ایس پی او گل انار عباسی کے فرزند ہیں ارسلان عباسی کو سٹوڈنٹ یونین فیڈریشن کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر والدین اہلِ خانہ اور بیروٹ کے عوام نے اُن کو مبارک باد پیش کی بیروٹ کے عوام کا کہنا ہے کہ ارسلان عباسی ہمارا فخر ہے ارسلان گل انار عباسی نے دورانِ تعلیم ناروے میں یونین فیڈریشن کے بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری بھی منتخب ہوئے ارسلان عباسی نے ناروے میں ملکِ پاکستان کا نام روشن کیا جس پر بیروٹ کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ارسلان گل عباسی کا کہنا ہے کہ میری کامیابی کا راز اللہ کی مدد میرے والدین عزیزواقارب کی دعاوُں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ارسلان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملکِ پاکستان اور اپنے علاقہ کی خدمت کرونگا اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرونگا میرے والدین نے میرے لیے بہت قربانیاں دیں انشاءاللہ میں اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کرونگا ارسلان گل انار عباسی کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بیٹے کی تعلیم کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ہمارا بیٹا جہاں تک بھی تعلیم حاصل کرنا چاہے ہم اپنے بیٹے کے تعلیم کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے ارسلان گل انار عباسی کے والدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ میری اولاد سمیت اللہ تعالٰی تمام والدین کے بچوں کو دین و دنیا دونوں میں کامیاب کرے اور اولاد کو والدین ، ملکِ پاکستان اور اپنے علاقے کا نام روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام بچوں کو اللہ تعالٰی والدین کے لیے راہِ نجات اور صدقہ جاریہ بنائے آمین