ASP Murree 29

اے ایس پی مری کی ممبران ہوٹلز ایسوسی ایشن و ممبران انجمن تاجران مری سے میٹنگ

سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پر اے ایس پی مری کی ممبران ہوٹلز ایسوسی ایشن و ممبران انجمن تاجران مری سے میٹنگ اورپولیس چوکی پھگوڑی کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کی ہدایت پر اے ایس پی مری محمد اظہر خان نے ممبران ہوٹلز ایسوسی ایشن اور ممبران انجمن تاجران مری سے میٹنگ کاانعقاد کیا، اے ایس پی مری نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن و ملکی استحکام کیلئے ہر فرد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،مری میں آنے والے سیاح ہمارے مہمان ہیں، ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، ہوٹل مالکان جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ہوٹل آئی سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھیں،کسی بھی مشکوک سرگرمی میں ملوث شخص کی اطلاع فوری طور پرپولیس کو دی جائے،کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے باہمی رابطے کو مزید بہتری لائی جائیگی، تاجر برادری سے جڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،ا ے ایس پی مری نے تھانہ مری کی پولیس چوکی پھگوڑی کا دورہ بھی کیا،دورے کے دوران فرنٹ ڈیسک،بلڈنگ اورریکا رڈ کا معائنہ کیا،اے ایس پی مری اظہر خان نے انچارج پولیس چوکی اورپولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پولیس چوکی میں آنے والے شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے،موثر ناکہ بندی کرکے جرائم کی روک تھام اورجرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں