Corona test 34

مری میں جج صاحبان ،وکلاء اور عدالتی اہلکاروں کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر عباسی اور تحصیل ہیلتھ آفیسر رانا کرامت علی کی نگرانی میں بدھ کے روز ایوان عدل مری میں جج صاحبان ،وکلاء اور عدالتی اہلکاروں کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔مری بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے کہ مری بار ایسوسی ایشن کی طرف سے کرونا کے خدشہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور یہ اقدام اٹھایا گیا۔ ٹیم کی طرف سے تقریباً ستاون افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ مری بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری فرحان نور عباسی ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر اظہر عباسی اور رانا کرامت علی کا بطور خاص شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں