2 traffic 16

مری میں 2 ٹریفک اور ایک آگ لگنے کاحادثہ پیش

 مری میں 2 ٹریفک اور ایک آگ لگنے کاحادثہ پیش،پہلاحادثہ مری کے نواحی علاقہ ڈھلہ پھگواڑی کے نزدیک پیش آیا سامان سے بھرا مزدہ ٹرک الٹ گیاجسکے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے،حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،دوسرا حادثہ ایکسپریس وے سنیوہ روڈ بوستال موڑ کے قریب موٹر سائیکل کو بے احتیاطی سے چلانے کے باعث پیش آیا جس میں دوافراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیاحادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیمیں ایمرجنسی ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کیں اورزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدہسپتال منتقل کردیا،تیسراواقع میں چوریاں نکر مسیاڑی ایکسپریس وے پر ایک دوکان میں آگ لگ گئی جس کی اطلاع فون پر ریسکیو1122 مری کودی گئی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایک فائر ٹرک اور ایمرجنسی ایمبولینس کے ہمراہ پہنچ گئی اور آگ پر قابوپایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں