JUI murree 37

مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی قیادت میں نوتعینات اے ایس پی مری اظہرخان سے ملاقات

مری علماء مری کے موقر وفد کی امیر جے یو آئی تحصیل مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی کی قیادت میں نوتعینات اے ایس پی مری اظہرخان سے ملاقات اس موقع پر علاقے میں جرائم کے سدباب اور فحاشی کے خاتمے سمیت متعدد دینی وسماجی امور پر تبادلہ خیال ہوا،اے ایس پی مری اظہرخان نے علماء کا شکریہ اداکرتے ہوئے انسداد منشیات وعریانیت کے خاتمے کیلئے اپنے بھرپور کرداراداکرنے کا یقین دلایا اور جملہ سماجی ومذہبی امور میں علماء سے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا،قاری سیف اللہ سیفی نے اس موقع پر کہا کہ مری ایک پرامن نظریاتی علاقہ ہے یہاں کی روایات مذہبی اقدار کے تحفظ وتشخص پر مبنی ہیں،امن وامان اور دینی ونظریاتی تشخص کے لیے علمائے مری انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار اداکرتے رہیں گے،قاری محمد سعید عباسی نے اے ایس پی مری کو ان کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری کے دینی تشخص کی حفاظت کی ہم آپ سے توقع رکھتے ہیں وفد میں مولانا قاری سیف اللہ سیفی اور قاری محمد سعید عباسی کے علاوہ قاری کبیراحمد عباسی،مفتی ظفرالاسلام سیفی،قاری طارق سیف اللہ،مولانا عامر عباسی،مولانا یاسر فاروق،قاری عتیق عباسی اور ودیگر بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں