Tehsildar murree 34

تحصیلدار وسب رجسٹرار مری کی تعیناتی نہ ہونے سے عوام او رسائلین رل گئے

مری تحصیلدار وسب رجسٹرار مری کی تعیناتی نہ ہونے سے عوام او رسائلین رل گئے دوردراز کے شہروں سے جائیدادوں کی خریدوفروخت کیلئے آنے والے اورمقامی لوگ شدید مشکلات کاشکار،تحریک انصاف ملتان کے ایک رہنماء نے تحصیلدار وسب رجسٹرار مری کو ناکردہ گناہوں پر معطل کروادیاتھا لیکن کسی دوسرے افسر کو تاحال مری میں سب رجسٹرار تعینات کیاجاسکا ہے جس سے جہاں مقامی لوگوں اور دوسرے علاقوں سے آنے والے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے وہاں روازانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے جو قومی خزانے میں جمع ہوتے تھے تحصیلدار وسب رجسٹرار کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث حکومت کو نقصان ہورہا ہے عوامی حلقوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری طورپرتحصیلدار وسب رجسٹرار کی تعیناتی کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں