39

مری 13 بچوں کی ماں کوسفاک شوہر نے کلہازیوں سے شدید زخمی

مری 13 بچوں کی ماں کوسفاک شوہر نے کلہازیوں سے شدید زخمی کر دیا کشمیری بازار مری میں عرب خان پٹھان نے ظلم کی انتہا کر دی ماں اپنے بیٹے کو سول ہسپتال ساتھ لے کر گئی اور میڈیکل بنوا کر چوکی بازار میں درخواست دائر کی مگر 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی اہلیان علاقہ کی اے ایس پی مری اور سی پی او راولپنڈی سے درخواست ہے کہ ظالم عرب خان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ اس سے پہلے بھی عرب خان اسی جرم میں 4 ماہ جیل کاٹ چکا ہے اگر پولیس نے بروقت کارروائی نہ کی تو بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں