Azhar Khan 19

منشیات فروشی کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے اے ایس پی مری اظہر خان

مری منشیات فروشی کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے مری وطن پاک اہم ترین سیاحتی مرکز ہے یہاں جرائم کے مکمل خاتمہ کیاجائیگا سیاحوں اورمقامی لوگوں کو تحفظ،سہولیات اورانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم ہے ان خیالات کا اظہار نوتعینات سب ڈویثرنل پولیس آفیسر اے ایس پی مری اظہر خان نے صدرمری پریس کلب سدھیر احمدعباسی،صدرمری یونین آف الیکٹرانک میڈیا اورنگزیب عباسی،جنرل سیکرٹری سجاد عباسی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عثمان علی ،صدرمری یونین آف جرنلسٹس سیدتاج بخاری ،خواجہ وامق ،حنیف خان ترک، بابر مغل،سجاد مغل،واجد عباسی ایوان صحافت کے صدر سینئر صحافی سردار محمد اقبال کی قیادت میں عہدیداران اور ارکین مری پریس کلب سے تعارفی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مری میں اچھی شہرت کے مالک،خوش اخلاق اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کا جذبہ رکھنے والے پولیس افسران کو تعینات کیاجائیگا جن کے باقاعدہ انٹرویولئے جانے کے بعد مختلف علاقوں میں تعیناتی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ مری ایک پرامن شہر ہے یہاں کے امن وامان میں مزید بہتری لائی جائیگی مری کے عوام اور مری میڈیا ہماری رہنمائی اورتعاون کریں تو تمام مسائل اورجرائم کو ختم کیاجاسکتا ہے اس موقع پرمری کی سیاحت کے فروغ، محکمہ پولیس کی کارکردگی کو بہتربنانے اورجرائم کی بیخ کنی کیلئے مری میڈیاکی جانب سے تجاویز بھی دی گئیں،اے ایس پی مری سے مکمل تعاون اوررابطوں کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔