Dr. Abdul Rahman 14

ڈاکٹر عبدالرحمن کا ریسکیو 1122 مری کا دورہ۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمن کا ریسکیو 1122 مری کا دورہ۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو اسٹیشنز، کنٹرول روم سمیت تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا، دورے کا بنیادی مقصد مری کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کا جائزہ لینا شامل تھا۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر نے تفصیلی کارکردگی اور دستیاب وسائل پر بریفننگ دی۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر کی طرف سے مری کی کارکردگی کو سراہا گیا اور مستقبل میں بھی اسی جوش وجذبہ کے ساتھ عوام کو ایمرجنسی سروس مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں، گاڑیوں، بلڈنگ اور سٹاف کے ٹرن آؤٹ کا معائنہ کیا، ریسکیو سٹاف کو جوش وجذبہ اور لگن سے گاڑیوں کی دیکھ بھال، عوام کو بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی اور سٹیشن صفائی کے بارے میں بھی ہدایات جاری کیں۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر کی آمد سے ریسکیو اہلکاروں کا حوصلہ بلند ہوا اور ریسکیو اہلکار اسی جذبے سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ھوئے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں