Seri Chanhota murree 14

سیری چنھوٹہ کے عوام ستر سال سے تمام بنیادی سہولیات سے محروم

مری تحصیل مری سے ملحقہ بین الاقوامی سیاحتی مقام پتریاٹہ سے چار کلومیٹر یو سی گہل کے سیری چنھوٹہ کے عوام ستر سال سے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،سڑک کسی برساتی نالے سے کم نہی جیپوں پر سفر کرنا انتہائی خطرناک ہے،سینکڑوں گھرانوں کیلئے صرف ایک پرائمری سکول میں بھی سہولیات کا فقدان ہے،صحت کی سہولیات سے محروم علاقہ میں کوئی ڈسپنسری بھی نہیں کسی ایمر جنسی میں اکثر اوقات مریض راستہ ہی میں دم توڑ دیتے ہیں اہلیان علاقہ نے بتایا ہے کہ علاقہ کیلئے پینے کاصاف پانی کی کوئی بھی سکیم تاحال نہ بنائی گئی جہاں سے عوام مستفید ہوسکیں،ستر سال پہلے بھی ہماری یہی حالت تھی اور اب بھی منتخب نمائندے صرف ووٹ لینے کیلئے یہان آتے ہیں پھر نظر نہیں آتے،علاقہ میں کئی شہداء کی قبریں بھی ہیں جنھوں نے اس وطن پاک پر اپنی جانیں قربان کیں اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب ہمیں صرف سڑک بنوا دے ہمارے آدھے مسائل حل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہر دور حکومت میں ان کے حقوق کا استحصال کیا گیااور بنیادی ضرورت سڑک ہے وہ انتہائی خستہ حال،کچی اور برساتی نالہ بن چکی ہے اور بارشوں کے دوران بند ہوجاتی ہے اور عوام کا رابطہ دو سرے علاقوں سے منقطع ہو جاتا ہے جبکہ کسی ایمر جنسی میں جیپ والے تین سے چار ہزار کرایہ لیتے ہیں راستہ انتہائی کٹھن، خراب کے اورخطرناک ہے،کئی حادثات بھی رونما ہونے سے قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں رہائشی کاکہنا ہے کہ وہ پتھر کے دور کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں،یمر جنسی میں مریض کو چارپائی میں اٹھا کر کئی کلومیڑ پیدل جانا پڑتا ہے اورکئی مریض راستہ ہی میں دم توڑ دیتے ہیں علاقہ میں صرف ایک خستہ حال اورسہولیات سے محروم پرائمری سکول ہے اور وہ بھی بارش میں بند ہو جاتا ہے لوگوں کا بچوں کو تعلیم دلوانا بہت مشکل ہے، صحت کی کوئی سہولت نہیں اور نہ ہی اس علاقہ میں کوئی سرکاری ڈسپنسری موجود ہے عوام کو علاج کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری جانا پڑتا ہے اورایک مریض کو ہسپتال پہنچانے کے لئے کم از کم پانچ ہزار ہونا چاہے جو ہم غریب عوام کے پاس نہیں،پانی کیلئے کئی کلومیٹر دور چشموں پر جانا پڑتا ہے علاقہ ایک مسلائلستان کی تصویر ہے علاقہ میں سہولیات نہ ہونے سے عوام شدید مصائب کا شکار ہیں اوران مشکلات کے باوجود عوام حکومت پنجاب اور اپنے منتخب نمائندوں سے سہولیات کی فراہمی کی آس لگائے بیٹھے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ اس علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں