لورہ چناری سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹاہائی ایس نمبر8791بڑی کھیترکے مقام پرحادثے کاشکارہوگئی جسکے نتیجے میں متعددمسافرزخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پرپہنچ گئی اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیالورہ پولیس بھی جائے حادثہ پرپہنچ گئی اور زخمیوں کونکال کر لورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ حادثہ میں شدیدزخمیوں کو راولپنڈی منتقل کردیاگیاہے۔