30

غربت کے خاتمے کے عالمی دن

مری ( نویدستی ) غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے بی آئی ایس پی تحصیل آفس مری میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں ادارے سے مستفید ہونے والی خواتین کے ساتھ ساتھ دیگر افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔شفقت اللہ ستی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل مری نے غربت کے خاتمے کیلئے معاشی، تعلیمی، صحت و خوراک کے شعبہ جات میں بی آ ئی ایس پی کے کردار پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ساڑھے پانچ کڑور افراد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جو کل آبادی کا 29.5 فیصد ہے۔ آبادی کا یہ حصہ نہ صرف تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے بلکہ دو وقت کی روٹی کے حصول میں بھی سنگین دشواریوں کا شکار ہے۔جس کے خاتمے کے لیے حکومت احساس پروگرام کے زریعے کوشاں ہے غربت سے جڑے مسائل کے باعث جان کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد بھی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے ہنگامی اور ٹھوس طویل المدتی حکمت عملی کی ضرورت ہے 17 اکتوبر غربت و افلاس کے مارے لوگوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے مسائل کے حل کی تلاش کا دن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں