Dr. Abdul Rahman 28

تمام ریسکیو اہلکار اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں،، ڈاکٹر عبدالرحمن

تمام ریسکیو اہلکار اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن

ڈاکٹر عبدالرحمن کی خصوصی ھدایات پر ریسکیورز کیلئے ماھانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے کی جبکہ دیگر ریسکیو آفیسرز اور آفیشلز نے بھرپورحصہ لیا اس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ سمیت دیگر فزیکل ایکسرسائزز شامل تھیں فزیکل ٹیسٹ میں تمام ریسکیو اھلکار کامیاب رھے،اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھاٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو جانچنا ھے،

ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا ھونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسلیئے تمام سٹاف اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو سروس فراہم کریں،

بعد ازاں انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان کی زیر صدارت کارکردگی اجلاس سنٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا اجلاس میں ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کنٹرول روم انچارج،سٹیشن انچارجز سمیت تمام ونگ انچارجز نے شرکت کی،

محفوظ معاشرے کے لیئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں